ہیلتھ ویلنیس سینٹرپریونانی ڈاکٹرس‘حکیم اور دواسازوں کے تقرر کی راہ ہموار
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): حکومت مہاراشٹرا کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ریاست کے ۱۲ اضلاع جات میں ہیلتھ ویلنیس سینٹر پر بی اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ بی یو ایم ایس یونانی ڈاکٹر (حکیم) کے ۰۱ فیصد تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس فیصلے سے یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ یونانی حکیم کی جگہ پر کرنے کا اختیار ریاست کے آرڈی ڈی ڈپارٹمنٹ کو ہے ۔اس سلسلہ میں پچھلے کئے سالوں سے یونانی ڈاکٹرس کے تقرر کا مطالبہ حکومت سے کیا جارہا تھا۔اینٹی گریٹیڈ میڈیسین پریکٹیشنرس اسوسی ایشن کی موثر نمائندگی کے سبب حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق یونانی ڈاکٹرس حکیم کی ۸۱ اور ۷ کمپاﺅنڈر کی جگہ پچھلے ۵۲ برسوں سے خالی ہے۔ مراٹھواڑہ کے اضلاع جات میں یونانی دواخانہ ضلع پریشد کے ماتحت چلائے جاتے ہیں یونانی دواخانوں میں یونانی حکیم یونانی دوا ساز کی جگہ خالی ہونے کے سبب ان دواخانوں میں آنے والے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامانا کرنا پڑرہا تھا۔ جس کے پیش نظر اینٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹیشنر اسوسی ایشن (امپا یونانی)اس مسئلہ پر حکومت سے نمائندگی کرتی آرہی تھی لیکن یہ مسئلہ ایک گیند کی طرح بنا ہوا تھا ریاست کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے خاصی دلچسپی نہیں دکھا رہا تھا دوسری جانب ریاست کا رورل ڈپارٹمنٹ کا یہ کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے جڑا ہوا ہے اور وہی اسے حل کرسکتا ہے۔ اسوسی ایشن نے متواترنمائندگی کی ارباب اقتدار کو حقائق سے واقف کروایا۔ خالی جگہ پر کرنے سے متعلق تفصیلات فراہم کی جس پر غور کرنے کے بعد حکومت نے کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی جائیدادوں میں دس فیصد یونانی ڈاکٹرس کے تقرر کو ہری جھنڈی دکھادی یہپ تقررات اضلاع جات میںہیلتھ سینٹرس پر کئے جائیںگے اس ضمن میں تفصیلات حکومی کی جانب سے اخبارات کے ذریعہ شائع کئے جاچکے ہیں اسی طرح تقررات سے متعلق مقررہ فارم محکمہ کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے یہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ۸۲ م قرر کی گئی ہے اوسسی ایشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ بے اے ایم ایس اور بی یو ایمس ڈاکٹر کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی جائیدادوں کے لئے جلد سے جلد اپنی درخواستیں پر کرکے شرائط کے مطابق داخل کردیں۔اینٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنرس اسوسی ایشن امپا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر زبیر شیخ نے حکومت مہاراشٹر ا سے نمائندگی کی اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر تنویر احمد اور الیاس انور صدیقی کی کاوشیں بھی قابل احترام ہیں۔ حال ہی میں تنظیم کے ذمہ داران نے منترالیہ میں محکمہ کے چیف سکریٹری اسیم کمار سے نمائندگی کی اور اس ملاقات کے دوران انہیں سلسلہ وار یونانی دواخانوں کی حالت یہاں آنے والے مریضوں کی پریشانی اور عملہ کی کمی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا محکمہ کے سکریٹری اسیم کمار گپتا نے امپا کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ جلد ہی وہ اس مسئلہ پر فیصلہ کریں گے۔