اوتار۲؍Avatar 2 کا پہلے ہفتہ ریکارڈ 5 ہزار کروڑ کا کلیکشن

ہالی ووڈ کی مشہور فلم اوتار کا دوسراحصہ’اوتار دی وے آف واٹر‘نےپہلے ہفتے میں دنیا بھر میں۶۰۰؍ ملین یا تقریباً ۵؍ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم ہندوستان میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔ پہلے ہفتے میں،فلم نے باکس آفس پر مجموعی طور پر ۱۹۳ء۶۰؍ کروڑ کا کلیکشن کیا ہے۔ یہ اپنے پہلے ہفتے میں ہندوستان میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔اوینجرز دی اینڈ گیم اب بھی۲۶۰ء۴۰؍کروڑکےساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ یہی نہیں اس نےپہلے ہی ہفتے میں کئی بالی ووڈ فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پہلے ہفتے میں بہترین کلیکشن کے ساتھ دوسری ہالی ووڈ فلم

پہلے ہفتے میں، اوتار۲؍ نےمجموعی طور پر ۱۹۳ء۶۰؍کروڑ کما کر ’اوینجرز:انفنی ٹی وار‘، ’اسپائڈر مین: نووے ہوم‘، ’ڈاکٹر اسٹرینج:ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘جیسی فلموں کی پہلے ہفتے کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔اب اوتار۲؍ سے آگے، صرف’اوینجرز اینڈ گیم‘ ہے جس نےپہلے ہفتے میں پورے ہندوستان میں۲۶۰ء۴۰؍کروڑ روپے کمائے تھے۔
پہلے ہفتے میں بالی ووڈ کی کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
اوتار۲؍نےنہ صرف ہالی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑا ہے بلکہ ۲۰۲۲ءمیںریلیز ہونے والی کئی بالی ووڈ فلموں کا لائف ٹائم کلیکشن بھی پیچھےچھوڑا ہے۔ اس نےپہلےہفتے میں ہی گنگوبائی کاٹھیاواڑی، بھول بھولیاں۲؍جیسی فلموں کےمجموعہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے آگے محض برہماستر، دی کشمیر فائلز اور دریشیم۲؍ جیسی فلمیں ہیں۔

واضح رہے کہ اوتار۱۶؍دسمبرکو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کاپہلا شو ۱۶؍ دسمبرکی آدھی رات۱۲؍بجےملک کےمنتخب شہروں میں شروع ہوا۔ تقریباً دو ہزار کروڑ میںبنی اس فلم کے اسپیشل ایفیکٹس، وی ایف ایکس اور بیک گراؤنڈ اسکور کی کافی تعریفیں سنائی دے رہی ہیں۔ ہندوستان میں انگریزی اور ہندی کے علاوہ یہ فلم تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔فلم میں سیم واشنگٹن، زو سلڈانا، اسٹیفن لینگ، کلف کرٹس اور کیٹ ونسلیٹ نے کام کیا ہے۔

پہلے حصے نے ۱۹؍ہزار کروڑ کا کلیکشن کیا تھا

اوتار فرنچائز کی پہلی فلم۲۰۰۹ءمیںریلیز ہوئی تھی۔اس نےاپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس کےتمام ریکارڈ توڑدیےتھے۔یہ سنیما کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس نےپوری دنیا میں تقریباً ۱۹؍ہزار کروڑ کا باکس آفس کلیکشن کیا۔ فلم کو ریلیز ہوئے۱۳؍سال ہوچکے ہیں لیکن فلم کمائی کے لحاظ سے اب بھی ٹاپ پر ہے۔