ان لاڈلی بہنوں کی مالی امداد بند کردی جائے؟

ممبئی:( ایجنسیز)جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپے سے کم ہے، ایسی خواتین کے لیے ریاستی حکومت نے وزیراعلیٰ لاڈکی بہن یوجنا شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق خواتین کے بینک کھاتوں میں ہر ماہ پندرہ سو روپے جمع کیے جاتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ا±س وقت کی مہایوتی حکومت نے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس یوجنا کا مہایوتی کو اسمبلی انتخابات میں بڑا فائدہ ہوا اور ریاست میں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل پائی۔

اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران مہایوتی کے قائدین نے یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ اقتدار میں آنے کے بعد لاڈکی بہن یوجنا کے تحت دی جانے والی امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ تاہم حکومت کو اقتدار سنبھالے ایک سال مکمل ہو چکا ہے، اس کے باوجود اب تک 2100 روپے کی رقم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثنا ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ لاڈکی بہن یوجنا کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے حکومت نے کے وائی سی (KYC) کو لازمی قرار دیا ہے۔ ای-کے وائی سی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے،

مگر اب بھی اس یوجنا کی بہت سی مستحق خواتین نے ای-کے وائی سی مکمل نہیں کی ہے۔ ایسی صورت میں اگر مقررہ مدت کے اندر کے وائی سی نہیں کی گئی تو ان خواتین کو ملنے والا فائدہ بند ہو سکتا ہے، ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت کئی غیر اہل خواتین بھی اس یوجنا کا فائدہ حاصل کر رہی ہیں، انہیں خارج کرنے کے مقصد سے ہی حکومت نے کے وائی سی لازمی کی ہے۔ اگر 31 دسمبر سے قبل کے وائی سی مکمل نہیں ہوئی تو فائدہ بند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس بارے میں اب تک کوئی باضابطہ سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading