انیل کپور اور سونم کی نئی فلم کا ٹریلر جاری» سونم اور راج کمار ہم جنس پرست کے کردار میں

ممبئی،(پی ایس آئی)

بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور اور ان کی بیٹی سونم کپور کی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔انیل کپور اورسونم کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ایک لڑکی کو دیکھاتوایسالگا‘ میں نظرآئیں گے دونوں اداکار حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی باپ اور بیٹی کا کردارادا کررہے ہیں۔

ٹریلر کی ابتدا میں انیل کپورایک فکر مند والد کے طور پر نظر آرہے ہیں جسے اپنی بیٹی کی شادی کی فکر لگی ہوئی ہے تاہم ان کی بیٹی سونم کپور کے اپنے مستقبل کے حوالے سے ارادے کچھ اور ہی ہیں ٹریلر کے مطابق سونم کپور کسی راز کو چھاپارہی ہیں۔فلم میں بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکارراج کمار راؤ بھی نظر آئیں گے جو سونم کو پسند کرنے لگتے ہیں تاہم سونم انہیں اپنا سچ بتادیتی ہیں، اور جب یہ سچ سونم کے گھر والوں کے سامنے آتا ہے تو ان کے اور انیل کپور کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوتاہے، دراصل فلم بولڈ موضوع پر مبنی ہے جس میں سونم کپور ہم جنس پرست لڑکی کا کردارادا کررہی ہیں۔ فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے بہت منفرد ہے یہی وجہ ہے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکاہے۔

سونم اور راج کمار راؤ نئی فلم میں ہم جنس پرست کے کردار میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور سونم کپور نئی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’اومرتا ،نیوٹن اور استری جیسی چھوٹے بجٹ سے بننے والی سپر ہٹ فلمیں کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں ہم جنس پرست کے کردار میں نظر آئیں گے جوکہ اْن کے دیگر کرداروں کے برعکس بالکل منفرد ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی بھی ہم جنس پرستی پر مبنی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جب کہ اْن کے والد کا کردار اْن کے حقیقی والد انیل کپور خود ادا کریں گے۔فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے حوالے سے انیل کپور نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو دماغ سے نہیں دل سے دیکھنا کیوں کہ یہ دل کا معاملہ ہے۔راج کمار راؤ نے بھی کہا کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا کہ فلم کی کامیابیوں کا دارومدار بجٹ پر انحصار کرتا ہے، فلم کی کہانی ہی بجٹ کا فیصلہ کرتی ہے، میرے خیال میں ہمیں وہی فلمیں کرنی چاہئیے جن کی کہانی اچھی ہو اور فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ بھی کرنے کا مقصد بھی فلم کی بہترین کہانی ہے۔واضح رہے کہ اگلے سال یکم فروری کو ریلیز ہونے والی فلم کا پہلا ٹیزر چند ماہ قبل ریلیز کردیا گیا تھا تاہم اب فلم کا آفیشل ٹریلر کل ریلیز ہونے جارہا ہے۔

فلم میں سونم کپور، انیل کپور اورراج کمار راؤ کے علاوہ اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹائٹل انیل کپور کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 لواسٹوری‘ کے سپر ہٹ گانے’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ سے لیاگیا ہے۔ فلم یکم فروری 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading