انگلینڈ کے تیزگیند باز نے ایسی گیند پھینکی کہ پاکستانی بلے باز زمین پر لیٹنے پر مجبور ہوگیا

ناٹھنگم:ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ 5 میچوں کی اس سیریز میں پاکستانی ٹیم ایک عدد جیت کو ترس رہی ہے۔ وہ تین میں سے دو ونڈے میچ ہاری ہے اور ایک میچ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا۔ حالانکہ پاکستان کی پریشانیاں چوتھے ونڈے میچ میں بھی ختم نہیں ہوئی اور ورلڈ کپ سے پہلے اسے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ناٹینگھم کے ٹرینٹ برج میں چوتھے ونڈے کے دوران اس کے اوپنرامام الحق کے چوٹ لگ گئی۔ پاکستان کی پاری کے چوتھے اوور میں امام الحق کو انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ نے تیز رفتار باو¿نسر پھینکی۔!

انگلینڈ کے سب سے تیز گیند باز نے توڑا پاکستانی کا ہاتھ، درد سے کراہنے لگےاور پھینک دیا بلا۔اس گیند پر امام الحق نے پل شاٹ مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ مارک ووڈ کی یہ گیند امام الحق کی کوہنی میں جا لگی اور وہ زخمی ہوگئے۔ گیند لگتے ہی امام الحق کی آنکھیں بھر آئیں۔ انہوں نے اپنا بلا پھینک دیا۔ اس کے بعد امام زمین پر لیٹ گئے اور درد سے کراہنے لگے۔ امام کی چوٹ کافی گہری لگتی ہے کیونکہ وہ اس کے بعد بیاٹ تک نہیں اٹھا پارہے تھے۔ امام ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان ٹیم بیحد مایوس نظر آرہی ہے۔ اگرامام الحق کی یہ چوٹ زیادہ سنگین ہے تو یہ پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔ دراصل امام بیحد ہی غضب فارم میں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف برسٹل ونڈے میں 151 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ امام الحق کا چھٹا ونڈے سینچری تھا۔ امام ونڈے میں سب سے تیزی سے 6 سینچری لگانے والے بلے باز ہیں۔ امام الحق نے محض 27 اننگ میں 6 ونڈے سینچری لگائیں۔ پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے نام تھا جنہوں نے 29 اننگ میں یہ کمال کیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading