انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، اگر بھارت نے اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے۔ انگلینڈ اسکواڈ: جونی بیرسٹو، جیسن روئے، جو روٹ، ائن مورگن، بین سٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، لیم پلنکٹ، عادل رشید، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔ بھارت اسکواڈ: روہت شرما، کے راہول، ویرات کوہلی، کیدھر یادیو، مہندرا سنگھ دھونی، پینٹ، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، چاہل۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ کی وکٹ اسپنرز کے لیے انتہائی سازگار ہے، جبکہ بھارت کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ دو ایشیائی ٹیموں سے میچ ہار چکا ہے، انگلینڈ کو پاکستان اور سری لنکا نے شکست دی تھی۔   بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading