انڈین کھلاڑیوں کی پاکستانی کھلاڑی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو اور سیلفیاں

انڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے کر اپنے میگا ایونٹ کی شروعات جیت کے ساتھ کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگنائی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں دونوں ممالک کی خواتین کھلاڑیوں سے زیادہ سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کی شیرخوار بیٹی فاطمہ اور انڈین کھلاڑیوں کے محبت بھرے لمحات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمہ معروف اپنی بیٹی کو کندھے سے لگائے کھڑی ہیں اور انڈین خواتین کھلاڑی ان کے ارد گرد جمگھٹا لگائے کھڑی ہیں اور فاطمہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

https://twitter.com/Dhrubayogi/status/1500418259530633218?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500418259530633218%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F650426

صرف یہی نہیں انڈین کھلاڑیوں نے بسمہ معروف اور فاطمہ کے ساتھ ہنستے مسکراتے سیلفیاں بھی لیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بسمہ معروف کی بیٹی اور انڈین کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کی کوشش کو اس میچ کا سب سے بہترین لمحہ قرار دیا۔
زوہیب خان نامی صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انڈین کھلاڑی ایکتا بھشت کو فاطمہ سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading