مویشیوں میں افریقن بیماری ‘ لمپی اسکین’ کی علامات
ممبی : 82 اپریل (یو این آئی)کورونا وائرس کے سبب جس طرح انسانوں کو قرنطینیہ میں رکھا جا رہا ہے، اس کی نوبت اب مویشیوں پر بھی آ گئی ہے، ‘لمپی اسکین'(Lumpy Skin ) نامی ایک بیماری کی علامات پائے جانے کے سبب اب انھیں بھی اب قرنطینیہ میں رکھا جا رہا ہے۔
مہاراشٹرکے بیڑ ضلع کے پرلی تعلقہ کے گادے پمپلگاوں میں مویشیوں میں افریقہ میں پائی جانے والی اس بیماری کی علامات پائی گئی ہیں ۔اس ضمن میں ضلع اینیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر سنتوش پالوے نے بتایا کہ پانچ چھ روز قبل ابتداء میں صرف دو تین مویشیوں میں یہ بیماری پائی گئی تا ہم اب یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ اور آج دوسرے مقامات سے بھی ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہاں پر بھی بڑے پیمانے پر ان مویشیوں میں ایسی علامات پائی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر سنتوش پالوے کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ادگیر میں واقع کالج کے ماہرین سے ربط کرنے اور ان سے اس کی معلومات حاصل کی گئی جس سے پتہ چلا ہے کہ ان مویشیوں میں جو علامات پائی جارہی ہیں وہ لمپی اسکین جیسی ہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان تمام مویشیوں کو بھی قرنطییہ میں رکھا گیا ہے۔