انجمن اسلام ممبئی میں بابری مسجد کے تعلق سے اہم میٹنگ !

جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد ولی رحمانی ، ڈاکٹر ظہیر قاضی سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت
ممبئی۔ 28؍نومبر 2018 (نازش ہما قاسمی)

گزشتہ روز بعد نماز مغرب انجمن اسلام ممبئی کی کریمی لائبریری میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی کی صدارت میں عمائدین شہر کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر ظہیر قاضی (آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ، ابو عاصم اعظمی(ایم ایل اے) ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی(سکریٹری بورڈ) ، وارث پٹھان (ایم ایل اے) مولانا محمود دریابادی (رکن بورڈ)، رئیس شیخ (کارپوریٹر)، سلیم الوارے (سماجی کارکن)، فرید شیخ (امن کمیٹی) سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

اس میٹنگ میں بابری مسجد کے تعلق سے آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading