انجمنِ اسلام عبدالرازق کالسیکر پولی ٹیکنک کے طلبہ نے قومی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی۔
پنویل(آفتاب شیخ)
AISSMS, Pune
میں نیشنل ہیکاتھون منعقد ہوا۔ اس میں انجمن اسلام عبدالرازق کالسیکر پولی ٹیکنک کے کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے سال دوم کے طلبہ نے شرکت کی اور اول پوزیشن کی ٹرافی اور 10,000/- نقد انعام اپنے نام کر لیا۔ اس ٹیم میں زید بھاردے، عارف عالم، شیخ محمد کیف، قریشی زید شامل تھے۔
روزہ رکھتے ہوئے ان طلبہ نے یہ کارنامہ انجام دیا، جو ان کی ثابت قدمی اور لگن کا ثبوت ہے۔
اس کامیابی میں طلباء کی رہنمائی
شائستہ خان، ہیڈ آف دی کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے انجام دی، جبکہ اس پورے عمل کی سرپرستی پرنسپل عارف شیخ، اور بھرپور تعاون ڈائریکٹر رمضان کھاٹک ، کی جانب سے فراہم کیا گیا۔ یہ تمام سرگرمیاں چیئرمین بورڈ آف انسٹیٹیوشنز، نوی ممبئی برہان حارث اور پدم شری(2024) ایوارڈ یافتہ صدر، انجمنِ اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی رہنمائی میں انجام پائی۔ تمام پروفیسران نے کامیاب طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
