انجمن خیر الاسلام اردو گرلز ہائی اسکول- وکھرولی کے طالبہ کی قومی سطح پر اعلی کامیابی

وکرولی : (آفتاب شیخ)
فائن آرٹس، چیمبور میں پر وقار تقریب "کل کی بازگشت" منعقد ہوئی۔ مقابلے میں ملک بھر سے کوٹک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے 1000 کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔ انجمن خیر الاسلام اردو گرلز ہائی اسکول-وکھرولی جماعت ہشتم کی طالبہ الفیہ قاسم بیرا نے بھی پر وقار تقریب "کل کی بازگشت" میں حصہ لیا اور ہندوستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول کا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ قومی سطح کی شاندار کامیابی حاصل کر نے پر اسے بطور انعام ایک بہترین ٹیبلٹ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
اسکول کے ہیڈ مسٹریس نسیم شیخ اور الفیہ کے والدین کو تقریب میں شرکت کرنے کے لیے اور اس قابل فخر اور یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیےمدعو کیا گیا ۔
انجمن خیر الاسلام کے انتظامیہ ، ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور والدین نے الفیہ قاسم بیرا کو اس کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اور مستقبل میں اس کی مزید کامیابیوں کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے دعائیں دیں-