انتظار ختم ‘مانسون مہاراشٹر میں پہونچ گیا

ممبئی:20جون ۔( ورق تازہ نیوز)تھکادینے والے تکلیف دہ انتظار کے بعد آج مانسون مہاراشٹرمیں داخل ہوگیا ہے کونکن اوراس کے ساحلی علاقوں میںزور دار بارش ہورہی ہے ۔ قوی توقع ہے کہ آئندہ دو۔ تین دنوں میں پورے مہاراشٹر میں مانسون کی بارش شروع ہوجائے گی ۔ خانگی موسمیات کے ادارے اسکائی میٹ نے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں کوکن اور گوا میں مانسون کی بارش جاری ہے ۔ آئندہ آٹھ دنوں میں مانسون کی پیش رفت میںکافی تیزی آئے گی اور یہ اڑیسہ ‘چھتیس گڑھ ‘ بہار ‘ تیلنگانہ اورآندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میںتیزی سے آگے بڑھے گااور اچھی بارش ہوگی ۔اسکائی میٹ کے مطابق ہی آندھرا کے ساحل سے قریب خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کی پٹیی تیار ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنیوالے 48 گھنٹوں میں اڑیسہ کے کئی علاقوں ]چھتیس گڑھ ‘مراٹھواڑہ‘ ودربھ میں زوردار بارش ہوگی ۔ 23جون کورتناگری سے ہوتا ہوا مانسون جنوبی ممبئی کی سمت پیش قدمی کرے گا جس کی وجہ سے 25جون تک ممبئی میں مانسون کی بارش ہوگی ۔ اس وقت ودربھ ‘ مراٹھواڑہ اوروسطی مہاراشٹر میںگرمی کی لہرجاری ہے ۔لوگ جھلسادینے والی گرمی اور دھوپ سے کافی پریشان ہیں لیکن اب بہت جلد ان کی پریشانی ختم ہونے کے نمایاں آثار ہیں،اس برس تقریبا چودہ دنوں کی تاخیر سے مانسون مہاراشٹرمیںداخل ہوا ہے کیونکہ کیرالا میں سات دن کی تاخیر سے یعنی 8جون کو مانسون پہونچا تھا ۔ اسکے بعد بحرئہ عرب میں”وایو“ طوفان کے آنے سے مانسون کی رفتار بہت دھیمی ہوگئی تھی اور وہ کمزور پڑ گیاہے لیکن اب وایو طوفا ن بالکل کمزور پڑجانے سے پھر مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading