اورنگ آباد:21/ فروری ۔(ورق تازہ نیوز)یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب صدر مسلم نمائندہ کونسل (امیر وحدت اسلامی ہند) کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔.
ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ21 فروری 2025 بعد نماز جمعہ جامع مسجد بڈی لائن( اورنگ آباد )میں ادا کی جائے گی .اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
اللہ کریم والدہ محترمہ کی مغفرت فرماۓاور ان کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور وارثین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین۔