مشرقی انگلینڈ میں ایک فضائی اڈے سے امریکی جنگی طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے بیچ لڑائی میں امریکہ بھی شریک ہو سکتا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائل ایئر فورس کے اڈے سے بعض ایم 35 جنگی طیارے روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ ایئر ریفیولنگ ٹینکر طیارہ بھی موجود ہے۔
امریکہ میں بی بی سی کے نیوز پارٹنر سی بی ایس کو ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے غور کر رہے ہیں کہ آیا اسرائیل کے ساتھ مل کر فردو سمیت ایران میں جوہری مقامات پر حملے کیے جائیں۔
متعلقہ اہلکاروں نے سی بی ایس کو بتایا ہے کہ اس معاملے پر سٹویشن روم میں بات چیت متوقع تھی مگر ٹرمپ کے قریبی مشیروں کے بیچ اس حوالے سے اتفاق نہیں ہوا۔
وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تھی جو ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہا تھا۔ ٹرمپ نے اس اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو نہیں کی