امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 84 ویں دن میں داخل

حیدرآباد: اندھرا پردیش میں تین راجدھانیوں کی تجویز کے خلاف راجدھانی امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 84 ویں دن میں داخل ہو گیا۔

دارالحکومت امراوتی کے علاقہ مندڈم میں مہادھرنا کیمپ جاری ہے جس میں سینکڑوں کسان اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ایک احتجاجی کسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت میں ووٹ دینے کا تمام کو حق حاصل ہے۔

ریاست میں جلد ہی ادارہ جات مقامی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔اس احتجاج سے حکمران جماعت کیوں خوفزدہ ہے؟ انہوں نے چیلنج کیا کہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات امراوتی میں کرواتے ہوئے حکمران جماعت کامیابی حاصل کرے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے عوام کو نقصان سے دوچار کیاجارہا ہے۔ایک اور احتجاجی خاتون نے کہا کہ دارالحکومت امراوتی کے دیہاتوں سے ووٹ مانگنے سے وائی ایس آرکانگریس کے لیڈران اور وزراخوفزدہ ہے، کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading