امراوتی:7.ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)امراوتی میں اغوا کی گئی لڑکی کی بین المذاہب شادی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ماحول گرم ہو گیا ہے۔ اس معاملے پر ایم پی نونیت رانا سمیت ہندو تنظیمیں جارحانہ ہو گئی ہیں۔ ایم پی رانا اور امراوتی پولیس کے درمیان اسٹیشن میں پولیس بحث ہوگئی۔
ان کا الزام ہیکہ امراوتی میں ایک ہندو لڑکی کو اغوا کر کے زبردستی بین المذاہب شادی کروائی گئی ۔ لڑکیوں کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ لڑکی کو شادی کے بعد قید میں رکھا گی ہےا۔ پولیس متاثرہ لڑکی کو تھانے لانگ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایم پی نونیت رانا نے پولس اسٹیشن پہنچ کر تفتیش میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے اس بات پر ہنگامہ کیا۔ ایم پی رانا اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے راجا پٹھ تھانے پہنچی۔ یہاں پر انھوں نے پولیس افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور بحث کی۔