مہاراشٹر سیاسی بحران:الیکشن کمیشن کو کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت،27 ستمبر کو آئندہ سماعت

نئی دہلی:مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے بنام ادھو ٹھاکرے گروپ کے درمیان شیوسینا کے حق کو لے کر معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور پانچ ججوں کی آئینی بنچ میں آج بدھ کو اس پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ 27 ستمبر کو غور کرے گا کہ انتخابی کمیشن یہ طے کرنے کے لیے آگے بڑھے کہ شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کے درمیان کس گروپ کو ’حقیقی شیوسینا‘ کی شکل میں منظوری دی جائے اور ’دھنش و تیر‘ کا نشان الاٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سماعت کے دوران شندے گروپ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی پر لگی روک ہٹائے جانے کا حکم جاری کیا جائے، جبکہ ٹھاکرے گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ فی الحال الیکشن کمیشن کو کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت جاری رہے گی، جو چیف جسٹس آف انڈیا کی بنچ نے جاری کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading