امراض میں مبتلا عمران خان کی مدد کے لیے14 سابق کپتانوں نے اٹھائی آواز, کپل دیو اور سنیل گواسکر بھی شامل

نئی دہلی: (ایجنسیز)میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی طبیعت اس وقت بہت خراب ہے۔ خاص طور سے پاکستانی سپریم کورٹ میں ایک ایسی رپورٹ بھی جمع کی گئی ہے جس میں ان کی ایک آنکھ کی بینائی محض 15 فیصد بچنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کچھ دوسری بیماریوں کا بھی سامنا عمران خان کو ہے۔ ایسے میں ان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے آواز بلند کی ہے۔ ان 14 سابق کپتانوں میں ہندوستان کے کپل دیو اور سنیل گواسکر کا نام بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

سابق کپتانوں نے پاکستانی حکومت کو ایک ای میل لکھا ہے، جس میں انھوں نے عمران کی جیل میں خراب حالت پر گہری فکر کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹرس نے پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں عمران کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے۔ سابق کپتانوں نے پاکستان کی حکومت کو ای میل کرتے ہوئے اسے یاد دلایا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی نہیں، بلکہ عالمی کرکٹ کے مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سابق کپتانوں نے لکھا ہے کہ 1992 میں عمران کی کپتانی کی بدولت ہی پاکستان عالمی چمپئن بنا اور انھوں نے پاکستانی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم تعاون پیش کیا۔

اب وہ جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت میں بہت گراوٹ ہو رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ عمران خان پر کئی طرح کے گھوٹالوں کا الزام ہے، اور وہ تقریباً 1000 دنوں سے جیل میں قید ہیں۔ ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سنیل گواسکر، کپل دیو، مائیکل آتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بیئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ اور اسٹیو وا سمیت 14 سابق کپتانوں نے عمران کے لیے 3 بڑے مطالبات رکھے ہیں، جو اس طرح ہیں:
فوراً عمران خان کو معیاری علاج فراہم کیا جائے۔ انھیں ان کی پسند کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرس دیے جائیں۔
عمران خان کو بین الاقوامی پیمانوں کے تحت انسانی اور باوقار قید دی جائے۔ انھیں فیملی کے اراکین اور دوستوں سے ملنے کی اجازت فراہم کی جائے۔
عمران خان کو غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کا موقع دیا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading