امارات کوکن کمیٹی کی طرف انڈیا اور کویت سے آئے مہمان کی حوصلہ افزائی

دبئی :(ا ی میل) 10جنوری کو دبئی میں کوکن بنک کے چیئرمین اور تھانے کے مشہور کارپوریٹر جناب نجیب ملا، کوکن بنک کے وائس چیئرمین جناب آصف دادن، کویت سے آئے ہوئے جانی مانی ہستی اور سماجی خد مت گارجناب محمد صالح برد صاحب کو مومینٹو اور گلدستہ سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس کے ساتھ ہی کوکن بنک کے ڈائرکٹر ایڈوکیٹ شکیل قاضی،اصغر دبیر، بشیر مرتضی، افضل قاضی افضل، کوکن چیمبر آف کامرس (کے سی سی آئی) کو فاﺅنڈر انتخاب چوگلے، ایچ کے ٹورز کے مالک اور سوشل ورکر حسین میاں خطیب،قہد سے آئے ہوئے سیاست دان غوث خطیب کو علاوہ دوسرے کئی افراد کو بھی پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔اکثر امارات کوکن کمیٹی اپنے کوکنی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں جو کوکن کے گراﺅنڈ لیول پر سماجی، تعلیمی، سکافتی اور سیاسی خدمت انجام دیتے ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد پرل پارک ہوٹل ڈیارا دبئی میں انجام پذیر ہوا جس میں ای کے سی کے تمام عہدیداراں شامل تھے۔اس پروگرام کی نظامت نوشاد پتیل نے انجام دی جبکہ استقبالیہ ای کے سی کے نائب صدر جناب نذیر ہرزوق نے انجام دیئے۔ای کے سی کے صدر جناب شکیل صاحب نے ای کے سی کی رپورٹ کے ساتھ ای کے سی کے ایجنڈے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد کوکن بنک کے چیئر مین جناب نجیب ملا نے ای کے سی کے کام اور طر یقے کی تعریف کرتے ہوئے کوکن بنک سے کوکنی لوگوں نے استعفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ، جناب نجیب ملا نے ایک خاص پیشکش کوکنی نوجوانوں کی کی کہ اگر کوئی گلف میں نوکری حاصل کرتا ہے اور پیسوں کی ضرورت ہے تو کوکن بنک اس نوجوان کے ساتھشامل رہے گا۔اس پیشکش کا فائدہ سبھی کوکنی حضرات اٹھاسکتے ہیں۔جناب محمد صالح برد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ جناب انتخاب چوگلے نے کوکن بنک کے ذریعہ نوجوانوں کو قرضہ کی آسانیپر روشنی ڈالی۔جناب حسین میاں نے ای کے سی کی شروعات کیسے ہوئی اس پر روشنی ڈالی جبکہ قہد سے آئے ہوئے کانگرس کے تعلوقہ ادھیکش جناب غوث خطیب نے بھی ای کے سی کے کام کاج کی تعریف کی۔شاندار دنر کے ساتھ لوگوں کے ملن کا ایک خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا۔تقریب کا اختتام جناب پالیکر صاحب کی شکریہ کے ساتھ ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading