الرٹ: مہاراشٹر میں أئندہ 10 دنوں تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ،ان اضلاع میں زیادہ اثر رہے گا

ممبئی:21/ مئی ۔ (ورق تازہ نیوز)کرناٹک کے قریب سمندر میں بن رہے کم دباؤ کے علاقے کے سبب موسم میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ان تبدیلیوں کے مطابق، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں موسلا دھار سے انتہائی موسلا دھار بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔

ممبئی سمیت کوکن اور پورے مہاراشٹر میں 31 مئی تک مانسون سے پہلے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ 21 سے 31 مئی کے درمیان ممبئی سمیت پورے کوکن میں زور دار سے انتہائی زور دار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسم کی اس تبدیلی کی وجہ سے مہاراشٹر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور صبح کا کم سے کم درجہ حرارت اوسط سے کم ہی رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت ایسی ہی حالت میں برقرار رہنے کی توقع ماہر موسمیات مانک راؤ کھولے نے ظاہر کی ہے۔

سندھودرگ، رتناگری، ناسک، اہلیہ نگر، پونے، ساتارا، سانگلی، کولہاپور، سولاپور، دھاراشیو، لاتور، بیڑ، پربھنی اور ناندیڑ اضلاع میں بارش کا زیادہ اثر رہنے کا امکان ہے۔

27 ہزار ہیکٹر کو نقصان، پنچنامہ کرنے کے احکامات: بے وقت بارش کے سبب ریاست میں 27 ہزار ہیکٹر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امراؤتی میں 13 ہزار اور ناسک میں 5,850 ہیکٹر فصلوں کو نقصان ہوا ہے، یہ اطلاع وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے نے دی۔ جلد از جلد پنچنامہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading