اقلیتی طلبہ کے لیے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ اسکیم

تھانے (آفتاب شیخ)محکمہ اقلیت نے سال 2024-25 کے لیے اقلیتی برادریوں کے طلبہ کے لیے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ کی خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ اسکیم مہاراشٹر کے رہائشی اقلیتی طلبہ کے لیے مخصوص ہے، جن کی مشترکہ سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہو۔

  • اہم شرائط میں درخواست دہندہ کا تعلق اقلیتی برادری سے ہونا ضروری ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے لیے عمر کی حد 35 سال اور پی ایچ ڈی کے لیے 40 سال ہے۔ درخواستیں 25 فروری 2025 تک جمع کرانی ہوں گی، جو آن لائن یا ڈاک کے ذریعے سوشل ویلفیئر کمشنریٹ، پونے میں جمع کی جا سکتی ہیں۔صرف دو سالہ ایم بی اے کورسز کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، اور لڑکیوں کے لیے 30% سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں۔

اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، ہوائی کرایہ، گزارہ الاؤنس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہوں گے۔ مزید معلومات اور درخواست فارم حکومت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

یہ اقدام اقلیتی طلبہ کو عالمی تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ان کی مالی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading