اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی لیڈروں کے عجیب و غریب بیانات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تازہ معاملہ اتراکھنڈ کا ہے جہاں بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ جوالہ پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے مسلم اکثریتی علاقہ کا موازنہ پاکستان سے کر دیا ہے۔ سریش راٹھوڑ کے متنازعہ بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
Suresh Rathore,BJP Uttarakhand MLA from Jawalapur: The road is 67km long,my territory is 67km long. 52% of that portion is of Pakistan only, That 'total Pak' area also falls in my share.I win on basis of votes of rest 48% portion.Our politics is based on votes in this 48% (07.10) pic.twitter.com/NJCn0qAoZ1
— ANI (@ANI) October 7, 2019
دراصل بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڑ نے سڑک کی سنگ بنیاد سے متعلق پروگرام میں کہا کہ "یہ سڑک 67 کلو میٹر لمبی ہے، ہمارے اسمبلی حلقہ کا دائرہ بھی 67 کلو میٹر ہے۔ اس میں 52 فیصد حصہ تو مسلم اکثریتی علاقہ میں آتا ہے جو ٹوٹل پاکستان ہے۔”
بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنی تقریر کے دوران مزید کہا کہ "ہماری سیاست صرف 48 فیصد ووٹوں پر مبنی ہے۔ ہمیں یہ یقینی کرنا ہے کہ سڑک تعمیر صحیح طریقے سے ہو اور یہاں کسی بھی طرح کی شکایت نہ ہو، اور نہ ہی معیار سے کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔” قابل ذکر ہے کہ جوالہ پور حلقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہ ہریدوار ضلع میں آتا ہے۔ یہ سیٹ 2012 سے بی جے پی کے قبضے میں ہے۔
بہر حال، بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ لگاتار دراز ہی ہوتا جا رہا ہے۔ سریش راٹھوڑ سے پہلے بھی اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی لیڈروں نے کئی عجیب و غریب بیانات دے کر تنازعہ کھڑا کیا۔ حال ہی میں یو پی کے فتح آباد اسمبلی سے بی جے پی رکن اسمبلی جتیندر ورما نے افسروں کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ جو کام نہیں کریں گے اسے جوتا ماریں گے۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے نظر آ رہے تھے کہ کوئی اگر صحیح سے کام نہیں کرے گا تو وہ خود آ کر جوتے ماریں گے اور کام کرائیں گے۔ وائرل ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی یہ بھی کہتے ہوئے نظر آئے تھے کہ جب تک ہم لوگ ایسی سوچ نہیں بنائیں گے، تب تک بدعنوانی بند نہیں ہوگی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
