بابری مسجد فریق اقبال انصاری نے عالمی شوٹر پر جان لیوا حملہ کا الزام لگایا : پولیس نے لیا حراست میں

ایودھیا : بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے بین الاقوامی شوٹر ورتیکا سنگھ پر جان لیوا حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ فی الحال پولیس نے شوٹر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

انصاری نے بتایا کہ میری رہائش پر ایک خاتون ، مرد اور رامندر / بابری مسجد کا مقدمہ واپس کا دباؤ بنانے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقدمہ چل رہا ہے اس کو ہٹا لو ۔ ہم بین الاقوامی شوٹر ورتیکا ہیں ۔ اس درمیان خاتون نے ان سے ہاتھا پائی کرنے کی کوشش ۔ تنازعہ بڑھنے پر انصاری کے سکیورٹی کارکنوں نے بیچ بچاؤ کر کے رام جنم بھومی تھانے کو اطلاع دی ۔ جس کے بعد موقع پر پولیس پہنچی ۔

انصاری نے کہا کہ مجھے جان مال کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی ۔ سپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعہ پر روزانہ سماعت ہورہی ہے ۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کو ماننے کیلئے تیار ہیں ۔
وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ نگر وجے پال سنگھ نے بتایا کہ بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری کی رہائش پر ایک خاتون اور مرد گئے تھے ۔ جن میں بحث و مباحثہ ہورہا تھا کہ کسی نے 100 نمبر ڈائل کر دیا جس پر پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ جس کی جانچ جاری ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading