کابل، 2 جنوری (اسپوتنک) افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہفتے کے روز 45 مسافروں سے بھری بس کو طالبان نے اغوا کرلیا۔
افغان نشریاتی ادارے شمشاد نیوز نے یہاں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ اس معاملے میں طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔