کولمبو: سری لنکا کی راجدھانی کولمبو سے 40 کلو میٹر (25 میل ) مشرق میں پگودا شہر میں مجسٹریٹ عدالت کے پیچھے جمعرات کو ایک دھماکہ سنا گیا ۔ یہ جانکاری پولیس اور مقامی باشندوں نے دی ۔ پولیس نے کہا کہ وہ دھماکے کی جانچ کررہے تھے کہ اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی ۔
بتا دیں ایسٹر سنڈے پر فدائین حملوں کے بعد سر لنکا میں 359 لوگ مارے گئے اور لگ بھگ 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔ ان اموات سے سری لنکائی لوگ ڈرے ہوئے ہیں ۔ مسلم گروپوں نے ان اموات کی سخت مذمت کی ہے لیکن طبقہ کے کئی لوگ خود کو بے سہارا محسوس کررہے ہیں ۔
#SriLanka #Blast #Colombo #UrduNews