افغانستان: امریکہ سے تربیت یافتہ 34 کمانڈو طالبان کے ہاتھوں ہلاک

ہرات: مغربی افغانستان میں طالبان نے 34 امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز ہلاک کر دئیے ہیں۔ منگل کی رات پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع حکام نے کل رات گئے دی۔ یہ واقعہ مغربی صوبے بادغیس میں پیش آیا جو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

صوبائی گورنر عبد الغفور مالک زئی نے سانحے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ان کمانڈوز کو بظاہر غیر مربوط طور پر مشن سونپا گیا تھا وہ دوسری فرویز سے رابطے میں نہیں تھے، طالبان نے جب انہیں اپنے نرغے میں لیا تو گھنٹون لڑائی چلی جس میں 21 کمانڈوز مارے گئے اور باقی یرغمال بنا لئے گئے تھے۔

صوبے کے ایک ضلعی سربراہ خدا داد خان کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ گھات لگا کر طالبان کے حملے کی زد میں آنے والے ان کمانڈوز کو طالبان کے خلاف ایک خصوصی کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ لیکن وہ خود ایک منظم حملے کا نشانہ بن گئے۔ اس واقعے نے الیٹ فورس کو ایک بار پھر بڑا نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی کونسل کے صدر بہاالدین قدسی نے آج صبح بتایا کہ ہلاک ہونے والے کمانڈوز کی لاشیں صوبے کے سب سے بڑے شہر بالا مرغاب پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ قتل سے قبل کئی کمانڈوز کو طالبان نے یرغمال بھی بنالیا تھا۔

امریکی تربیت یافتہ یہ افغان کمانڈوز انسداد دہشت گردی کے بہترین تربیت یافتہ جانباز قرار دئیے جاتے تھے۔ ان کمانڈوز کو جدید ترین ہتھیار بھی دیئے گئے تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading