اعلان برائے تعلیمی وظائف سال 2023-24

قوم کے وہ مستحق،ہونہار محنتی اور ضرورت مند طلبہ مالی تعاون کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں جوانجینئرنگ،میڈیکل یا قانون(لاء) کی تعلیم حاصل کررہے ہوں ،جن کا داخلہ میرٹ کی بنیاد پر سرکاری کوٹہ میں بغیر ڈونیشن کے ہوا ہو۔اور مالی دشواری کی بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں ۔

تعاون کے طلبگار طلبہ فارمwww.jumaharashtra.comسے ڈائون لوڈ کریں اور اس کو پُر کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ23؍اگست 2023 تک دستی یا بذریعہ ڈاک’’ ــــــمفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ ممبئی کیئر آف دفتر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،امام باڑہ کمپائونڈ ،امام باڑہ روڈ ،نزد مغل مسجد ،ممبئی 400009 ‘‘میں جمع کرائیں ۔

نوٹ :(الف) صرف صوبہ مہاراشٹر کے ہی طلبہ وطالبات اس تعلیمی وظیفہ(اسکالر شپ) کے مستحق ہوں گے۔
(ب) اسکالر شپ کے متعلق سبھی امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔
(مولانا )حلیم اللہ قاسمی جنر ل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading