آج افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدہ اور رازداری کا حلف ایک تقریب کے دوران لے لیا۔ لیکن کابل میں منعقد اس حلف برداری تقریب کے دوران کئی دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے تقریب میں کچھ افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ حلف برداری تقریب کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دھماکوں کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے اور اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو سرگرم انداز میں اشرف غنی کے قریب آتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ لوگ جھک کر اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے بھی نظر آئے۔
#WATCH Afghanistan: Multiple explosions reported during President #AshrafGhani's oath taking ceremony in Kabul. pic.twitter.com/8N7aYrdAuS
— ANI (@ANI) March 9, 2020
قابل ذکر ہے کہ اشرف غنی نے تکنیکی مسائل اور دھاندلی کے الزامات اور تمام تنازعات کے درمیان 19فروری کو آئے نتائج میں صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کابل میں واقع صدارتی محل میں دوسری بار صدر کے عہدہ کا حلف لیا۔
دوسری طرف صدر کے عہدہ کے امیدوار اور اشرف غنی کے اہم حریف عبداللہ عبداللہ نے بھی اسی وقت ایک الگ تقریب منعقد کرکے صدر کے عہدہ کا حلف لیا۔ امریکہ کے امن کے سفیر زیلمی خلیل زاد نے دونوں فریقین سے اس معاملہ پر اطمینان بخش حل نہیں نکلنے تک تقریب کا انعقاد ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی لیکن کسی بھی فریق نے ان کی اپیل نہیں مانی۔
عبداللہ عبداللہ کو قبائلی لیڈروں کی حمایت حاصل ہے جنہیں ’کنگ میکر‘ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ طالبان نے بھی حلف برداری تقریبات پر اختلاف سے امن کے عمل پر خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس برس ہوئے صدارتی انتخابات میں صرف 43فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس سے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے ہوگئے ۔ ڈاکٹر عبداللہ نے غنی پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو