احمد آباد:(ایجنسیز)متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستانی نزاد کناڈیائی رائٹر طارق فتح نے انگلینڈ کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آئے ایک واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ طارق فتح نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ احمد آباد کی اس لڑکی نے پاکستانی کرکٹ چچا کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہی نہیں ، اس نے پاکستان کے جیتنے والے نعرے بھی پرجوش انداز میں لگائے ، اس سے اس کی سچائی کا پتہ چلتا ہے۔طارق فتح کے ذریعہ اس ویڈیو کے شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔ صرف طارق فتح کے ٹویٹ کو 5800 سے زیادہ لوگ ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ اس پر تقریبا 5900 سے زیادہ لوگوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ریپلائی کرنے والے لوگوں میں دو طرح کے لوگ ہیں۔ کچھ اس خاتون کو پاکستان بھیجنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کچھ اس خاتون کی تعریف کررہے ہیں۔اصل ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چچا چودھری عبد الجلیل کے پاس تصویر کھینچوانے کیلئے آتی ہے۔ پاکستان کے کرکٹ چچا وہاں کافی مشہور ہیں۔ وہ سبھی پاکستانی میچ دیکھنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ کئی کرکٹ شائقین ان کے ساتھ تصویریں لینے کیلئے پہنچتے ہیں۔(بہ شکریہ نیوزاردو18)