ممبئی:23جولائی(ورق تازہ نیوز) اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے ان کے ضلعی دفاتر میں29،30 اور31جولائی کو ملاقات کی جائے گی۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گنیش پاٹل نے دی ہے۔ واضح ہو کہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے پارٹی کی جانب سے درخواست طلب کی گئی تھی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر خواہشمند امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ ایڈووکیٹ گنیش پاٹل کے مطابق خواہشمند امیدواروں کی درخواستوں پر غور کرنے کے لئے ریاستی صدر ممبراسمبلی بالاصاحب تھورات کی جانب سے ہر اضلاع میں دو نگراں کا تقرر کیا گیا ہے۔ یہ نگراں ضلعی دفاتر میں 29،30 اور31 جولائی کودرخواست دینے والے امیدواروں سے ملاقاتیںکریں گے اوراپنی رپورٹ ریاستی کانگریس کوسونپیں گے۔