اساتذہٕ مدارس عربیہ کیلئے ایک زرین موقع

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
آپ حضرات علمإ وحفاظ کرام کو یہ جان کر یقینا مسرت ہوگی کہ شہرِ بنگلور میں اکابراساتذہٕ دارالعلوم کی مبارک آمد کے پیشِ نظر ایک اہم علمی وتربیتی پروگرام

*نہجِ تدریس اور اساتذہ کی ذمہ داریاں* کے عنوان پر بمقام : *مدرسہ دارالتوحید اعلی ہلی* بنگلور ان شإ اللہ العزیز بتاریخ 8ذی الحجہ 1440مطابق10اگست2019
بروز ہفتہ
بوقت :صبح آٹھ بجے تا ظہر منعقد ہے
جسمیں نمونہٕ اسلاف علومِ دینیہ کے امین ادیب ِدوراں *حضرت مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلی دامت برکاتھم* (استاذحدیث وفقہ ونائب مہتمم دارالعلوم دیوبند)
اورماہر ِفنون ِحدیث ترجمانِ ِاسلاف *حضرت مولانا مفتی عبداللہ صاحب معروفی دامت برکاتھم*(استاذ شعبہٕ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند ) کے
نہایت ہی اہم اور وقیع خطابات ہونگے
لہذا آپ حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوے خود بھی ضرور تشریف لائیں اور جملہ رفیق علماء کو بھی ضرور اس میں شرکت کی دعوت دیں.

نوٹ :مدرسہ کے قریب میٹرو اسٹیشن یلچن ہلی موجود ہے
وہاں پر ہمارے رضاکار احباب مدرسہ پہنچنے میں آپ کا تعاون کرینگے
ان شاءاللہ
اسی پوسٹ کو دعوت نامہ تصور کرتے ہوے اپنی شرکت کو یقینی بناکر ضرور استفادہ فرماٸیں
المعلن :
عبدالرحمن قاسمی بنگلوری عفی عنہ
ناظمِ مدرسہ دارالتوحید اعلی ہلی بنگلور108🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading