اردھاپور SIO کی جانب سے کورونا سپاہیوں(Corona Warriors) کی حوصلہ افزائ ی

اردھاپور SIO کی جانب سے کورونا سپاہیوں(Corona Warriors) کی حوصلہ افزائی

اردھاپور ( شیخ زبیر ) ایس آئی او آف انڈیا (SIO) کی ملک گیر دعوتی مہم"اسلام کو جانیے"(KNOW ISLAM) کے ضمن میں ایس آئی او اردھاپور کی جانب سے شہر میں کورونا سپاہیوں(ڈاکٹرس)کی سرٹیفکیٹ اور اسلامی کتب تحفہ میں دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔۔۔۔

کورونا وبا اور لوک ڈاؤن کے چلتے معاش کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت کو لیکر بھی بہت مسائل سامنے آئے ہیں، جہاں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی تھی وہاں عام بیماریوں کے علاج معالجے کو لیکر کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جیسے ہر فرد خوف کا شکار ہے اور خود ڈاکٹرس بھی مریضوں سے بے پرواہ ہو کر اپنے گھروں میں قید تھے، اس کے باوجود بھی کچھ انسانیت کے ہمدرد چہرے،کچھ ایسے ڈاکٹرس جنہوں نے کسی خوف کے بنا مریضوں کا علاج کیا اور لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی،واقعی مقدس پیشے کا اس پریشانی میں حق ادا کیا اور خدمت خلق کی بہترین مثال پیش کی. یہی خدمت خلق جو انسانیت کو فائدہ پہنچانے،انسانیت کے دکھ درد میں کام آئے اسلام میں اس کا بہت بڑا مقام ہے ،اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور ملک میں لوک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور جس طرح حکومت اور بڑے بڑے امیروں کی لا پرواہی اور بے رُخی سامنے آئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خود غرضی اور فرقہ واریت عروج پر ہے ایسے میں اسلام ہی انسانیت کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے اور ایسا ماحول فراہم کر سکتا ہے جہاں لوگ ہر مشکل میں ساتھ ہو،ایک دوسرے کے حقوق ادا ہو اور کوئی امیر غریب کا امتیاز نہ ہو۔
ایس آئی او کی اس مہم کے ذریعے خدمت خلق کے ضمن میں جن ڈاکٹرس اور لوگوں نے عوام کی خدمت کی ہے انہیں سرٹیفکیٹ اور تحفہ سے نوازا گیا اور گفتگو کے ذریعے بتایا گیا کہ خدمت خلق کا وسیع تصور اسلام کے پاس موجود ہے اور مزید معلومات کے لیے اسلامی کتب بھی تقسیم کیے گئے،اردھاپور میں ڈاکٹر شروتی دیشمکھ،ڈاکٹر مورے (سیول ہاسپٹل اردھاپو) ڈاکٹر ونود جادھؤ، ان سے ملاقات کی گئی اور سرٹیفکیٹ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading