اردھاپور: ڈاکٹر اقبال ہائی اسکول میں ٹیکہ اندازی کی خصوصی نشست

اردھاپور: (شیخ زبیر)تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زینے میڈم اور بی ڈی او اردھاپور کی رہنمائی میں ڈاکٹر اقبال اردو ماڈل ہائی اسکول اردھاپور مےں طلبہ کے سرپرستوں کے لئے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کےا گےا جس مےں تقریباً سو سے زیادہ مرد اور خواتین ذمہ دار سرپرستوں نے شرکت کی ۔اس نشست مےں بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب راٹھوڑ صاحب،اسکول کے ہےڈ ماسٹر جناب سےد ےوسف سر ،اور سبھی اساتذہ موجود تھے۔مےڈےکل آفےسر جناب گائکواڈ صاحب،اور یونانی دواخانہ کے میڈیکل آفیسر جناب امین الدین صدیقی صاحب نے M R ٹیکہ کی افادیت اور اردو مدارس مےں اس کی شرح بڑھانے پر زور دےا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ فرق اور توصیف احمد موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading