اردھاپور میں "سید پرفیکٹ فٹنیس جیم” کا افتتاح اردھاپور ( شیخ زبیر ) اردھاپور میں "سید پرفیکٹ فٹنیس جیم کا افتتاح عمل میں آیا ہے. سید ذاکر علی ولد سید لعل کی جانب سے بمقام بڑے میاں کامپلیکس ناندیڈ ہنگولی روڈ اردھاپور پر اس جیم کا قیام عمل میں آیا ہے.
اس جیم کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر خطیب عبدالمصور صاحب نمائندہ رکن بلدیہ اردھاپور، ایڈووکیٹ سید عمران علی، سماجی خدمت گار شیخ رئس جانی انجینئر شیخ انور، سید ماجد علی، سید اعجاز احمد، جیم کے کوچ اور ٹرینر بابو بھائی اور دیگر حاضر تھے.
اس جیم میں صحت اور جسم کو ورزش سے سڈول اور مضبوط بنانے کے لئے جدید وسائل مہیا کئے گئے ہیں. سید ذاکر علی اور اس جیم کے کوچ اور ٹرینر بابو بھائی کے مطابق اس جیم میں نئے اور جدید آلات مہیا کرانے کی کوشش کی گئی ہے. اس افتتاح کے موقع پر سید ذاکر علی کو تمام حاضرین اور دوست و احباب نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے.
