ناندیڑمیں کورونا مہلوکین کی تعداد میں اضافہ‘8 متاثرین فوت

ناندیڑ:3۔ اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)آج ہفتہ 3 اکتوبر کو کورونا کی رپورٹ کے مطابق شام 5.30 بجے تک ضلع میں 154کورونا سے متاثرہ افراد کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال وکوویڈ کیئر سنٹرس سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 140 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ایک طرف جہاں نئے مریضوں کی تعداد میںکمی آرہی ہے وہیں زیر علاج مریضوں کی اموات کی تعدادبڑھ رہی ہے۔آج بھی آٹھ زیر علاج مریض فو ت ہوئے ہیں۔ آج 651 میں سے 501 رپورٹس منفی رہی۔
ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 16ہزار199 ہوگئی ہے جن میں سے 12ہزار545 افراد کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 3ہزار135 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 33 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی رپورٹ کے مطابق علاج کے دوران کل آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ 2 اکتوبر بروز جمعہ گولی پورہ ناندیڑ کی ایک 27 سالہ خاتون ، نجی اسپتال میں بجرنگ نگر ناندیڑ کا ایک 68 سالہ شخص ، بھوکر سے تعلق رکھنے والا ایک 70 سالہ شخص ، وسرنی ناندیڑ کا 60 سالہ شخص اور ناتھ نگر ناندیڑ کی ایک 83 سالہ خاتون ۔ہفتہ 3 اکتوبر کو اندرا نگر ناندیڑ کا ایک 65 سالہ شخص ، ہڈکو ناندیڑ کا 70 سالہ شخص ، سومش کالونی ناندیڑ کی 86 سالہ خاتون ، ڈسٹرکٹ اسپتال کوڈ اسپتال ناندیڈ میں زیر علاج تھے چل بسے۔

ضلع میں اب تک متاثرہ مریضوں میں سے 420 افراد فوت ہوچکے ہیں

آج صحت یاب ہونے والے متاثرین میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ 14 ، بلولی کوڈ کیئر سنٹر 4 ، بھوکر کوویڈ کیئر سنٹر 18 ، حدگاوں کوویڈ کیئر سنٹر 15 ، ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 1 ، دھرم آباد کوڈ کیئر سنٹر 10 ، مکھیڑ کوڈ کیئر سنٹر 17 ، نظام آباد 1 ، گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری ناندیڑ 9 ، این آر آئی / پنجاب بھون / محصول بھون / ہوم آئسولیشن 47 ، حمایت نگر کوویڈ کیئر سینٹر 5 ، نجی ہسپتال 10 اور آکولہ روانہ 1مریض‘ لاتور 1 ، اورنگ آباد 1 شامل ہے ۔

آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیٹس میں پازیٹیو اپائے گئے نئے مریضوںمیں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 30 ، بھوکر میں 1 ، ہنگولی میں 2 ،ایوت محل میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 3 ، قندھار میں 1 اور اورنگ آباد کا 1مریض ہے ۔ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ میں ناندیڑ میونسپل حدود کے علاقوں میں 52 ، اردھاپور 13 ، قندھار 8 ، بلولی 1 ، دھرم آباد 4 ، دیگلور 6 ، ایوت محل 1 ، واشم 1 ، مد کھیڑ 1 ، ناءیگاوں 2 ، ماہور 1 ، لوہا 4 ، کنوٹ 5 ، عمری 1 ، ہنگولی 1 ۔مجموعی طور پر 101افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع میں 3 ہزار 135 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری ناندیڑ ، این آر آئی ، پنجاب بھون ، محصول بھون ، ہوم آئسولیشن میں مشترکہ طور پر 1 ہزار 863 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ 66 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال (نئی عمارت) 54 ، آیورویدک گورنمنٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال سنٹر 18 ،

نائیگاوں کوڈ کیئر سنٹر 54 ، بلولی کوڈ کیئر سنٹر 56 ، مکھیڑ کوویڈ کیئر سنٹر 84 ، دیگلور زینب ہسپتال کوڈ کیئر سنٹر 42 ، لوہا کوویڈ کیئر سنٹر 29 ، حدگاوں کوڈ کیئر سنٹر 35 ، بھوکر کوڈ کیئر سنٹر 27 ، قندھار کوڈ کیئر سنٹر 21 ، مدکھیڑ کوڈ کوڈ کیئر سنٹر 18 ، ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 19 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سنٹر 47 ، دھرم آباد کوویڈ کیئر سنٹر 57 ، عمری کوویڈ کیئر سنٹر 42 ، حمایت نگر کوویڈ کیئر سنٹر 6 ، نجی اسپتال 306 ‘ بارڈ کوویڈ کیئر سنٹر 12 ، اردھا پور کوویڈ کیئر سنٹر میں 54 ، لاتور میں 1 ، اورنگ آباد میں 2 ، ممبئی میں 2 اور عادل آباد میں 2مریض اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading