اردو ادب کی مایہ ناز شخصیت علاقہ دکن کے معروف شاعر محترم شمس جالنوی کے سانحہ ارتحال پر میرا خراج عقیدت اللہ مرحوم کی مغفرت فرماے ـ
گردش میں اپنے وقت کامحورچلا گیا
اک صاحبِ طریق سخنور چلا گیا
رونق تھا انجمن کی اجالوں کا پاسباں
وہ یکتائے کمال ہنرور چلا گیا
الفت خلوص عزم کا پیکر تھا جاوداں
دکّن کی سر زمین سے اٹھ کر چلا گیا
علم و ادب کے شہر کاروشن چراغ تھا
جوفلسفہ حیات کادےکر چلا گیا
اک عہد ساز شخص تقدس کا آئینہ
ہوتا نہیں یقین کہ یکسر چلا گیا
تہذیب کا امین وفاؤں کا آسماں
باقی روایتوں کا تھا جو تیور چلا گیا
یارو دیار میر کا منظر اداس ہے
تھاجو غزل کےحسن کامظہر چلا گیا
سایا اٹھا سروں سے ہوئی سونی انجمن
شہرِ سخن کا دوستو رہبر چلا گیا
کہتے ہیں لوگ شمس بڑا نیک نام تھا
اسرار آگہی ہمیں دےکر چلا گیا
علیم اسرارــ
ناندیڑ مہاراشٹر
