اذان پر پابندی کے معاملے کی سماعت جمعرات کو

پریاگ راج:29اپریل(یواین آئی) مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر روک لگانے کے خلاف غازی پور کے رکن پارلیمان افصال انصاری کے خط کو الہ آباد ہائی کورت نے عرضی کی شکل میں سماعت کے لئے رجسٹر کرلیا ہے جس پر چیف جسٹس کی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گی۔

رکن پارلیمان انصاری نے لا وڈاسپیکر سے مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کے ڈی ایم غازی پور کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ کے نام خط بھیج کر اس میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔افضال میں اپنے خط میں کہا کہ ڈی ایم کا یہ فیصلہ بنیاد حقوق کو تلف کرنا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading