ادھو ٹھاکرے کی طرف سے اجمیر شریف درگاہ میں چادر چڑھائی گئی

اجمیر: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس پر خواجہ کی درگاہ پر ایک چادر پیش کی گئی، ممبئی سے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی طرف سے چادر لے کر آ ئے سید عادل چشتی اور سید سہیل چشتی نے چادر پیش کر کے ملک میں امن وامان اور کورونا سے نجات کے لئے دعا کی۔

چشتی نے بتایا کہ ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ عرس میں بھی چادر پیش کی تھی اور انہیں آج پھر چادر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم ٹھاکرے خود بھی جلد اجمیر شریف آکر درگاہ شریف میں حاضری دیں گے۔ خادم چشتی کے مطابق ای ایم ٹھاکرے نے انہیں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بلا کر چادر سونپی۔ اس دوران ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا کے عہدیدار بھی موجود تھے۔