اختر الزماں ناصر کے برادر نسبتی معروف افسانہ نگار الیاس فرحت کا انتقال

اورنگ آباد:7. آگست ۔ (ورق تازہ نیوز) اُردو زبان و ادب کے عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار الیاس فرحت صاحب عمر 85 سال نے کل رات تقریباً تین بجے داعی اجل کو لبیک کہا۔ تدفین آج بعد ظہر پیر غیب صاحب کی درگاہ اورنگ آباد سے متصل قبرستان میں عمل میں آے گی۔وہ مولوی اختر الزماں ناصر کے حقیقی برادر نسبتی اور جناب مسعود اختر کے حقیقی ماموں تھے۔

مرحوم ناندیڑ کی این ٹی سی میں اعلیٰ عہدہ پر فائز تھے ۔اور والینٹری ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے افسانوں کے دو مجموعے اور دو ناولوں کو شہرت دوام حاصل کی۔ شہر اورنگ آباد کے ابتدائی افسانہ نگار مثلث کے ایک اہم رکن تھے۔ اللہ تعالی سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل دے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔