احمدنگر کے نوجوان توصیف کی خودکشی معاملے میں خاطیوں وشرپسندوں کے خلاف کاروائی کاجمعیتہ علماءکا وزیراعلیٰ سے مطالبہ

ممبئی ۔22 دسمبر (ورق تازہ نیوز ) ضلع احمد نگر کے تعلقہ کر جت میں واقع داول ملک درگا ہ ٹرسٹ کی وقف املاک پر ضلع احمد نگر کے پالک منتری رام شنڈے کی ناک کے نیچے شر پسند عناصر نے ٹرسٹ انتظامیہ اور مقامی مسلمانوں کو ڈرا دھما کر زبر دستی قبضہ کر لےا ہے اور دوکانیں و غیرہ تعمیر کرکے فرو خت کر دیا ہے ،مقامی مسلمانوںنے شر پسندوں کو روکنے کی کوشش کی ،پولےس انتظامیہ سے شکایت کی ،لےکن ان کی ایک نہیں سنی گئی با الآخر وقف جائیدوں کی دےکھ بھا ل کرنے والے توصیف نامی ایک نو جوان نے قبضہ بر خواستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ےہاں احمدنگر کلکٹر آفس کے سامنے خود کشی کر لی جس سے علاقہ میں سنسنی پھےل گئی ہے اور محکمہ پولےس اور انتظا میہ کے خلاف مسلما نوں میں غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔جمعیة علماءضلع احمد نگر کے صدر مولانا ارشاد اللہ مخدومی نے صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدےقی سے را بطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کےا ،اور بتایا کہ ملک درگا ٹرسٹ کی زمین کو ہتھیانے کے لئے ضلع پالک منتری رام شنڈے کے علاقہ میں ،حکومتی نمائدے اور زمین مافیا گذشتہ چند سالوںسے کوشش میں لگے ہوئے تھے ،مگر مقامی مسلمانوں کے احتجاج اور مخالفت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پارہے تھے ، گذشتہ دنوں ان شر پسندوں نے وقف زمینوں پر زبر دستی قبضہ کرلےا اور پولس کی بھاری کمک کی مو جود گی میں دوکانات بھی تعمیر کرڈالی ،اس کی شکایت توصیف سمیت مقامی مسلمانوں نے ،پولس اسٹےشن ،ضلع کلکٹر ،تحصیلدار آفسوں میںکی اور غیر مجاز تعمیرات کو ہٹانے کا مطالبہ کےا اور متنبہ کےا کہ اگر کاروائی نہیں ہو تی ہے تو وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو نگے جس کے ذمہ دار صرف آپ آفیسران ہو نگے ،ان سب کے با جود انتظا میہ نے سنجےدگی سے نہیں لےا ۔

شر پسند وں کے قبضہ جات سے باز نہ رہنے ،اور انتظامیہ کی جا نب سے ان کے خلاف کاروائی نہ ہو نے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر گذشتہ کل توصیف نا می نو جوان احمد نگر کلکٹر آفس میں پہلے نوٹس دی کہ وہ آج کلکٹر آفس کے گیٹ پر خود کشی کرنے والا ہے ،انتظامیہ کی جا نب سے مطالبہ اور نوٹس کو ان سنی کر دےئے جا نے کی وجہ سے توصیف نے کروسین ڈال کر خود کشی کر لےا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے ضلع کلکٹر اور ایس پی سے رابطہ کرکے حالات کا جائزہ لےا اور وزیر اعلی مہاراشٹر دیویندر فڑ نویس کو ایک مکتوب لکھ کر پر زور مطالبہ کےا ہے کہ غیر جانبدارانہ طریقے پر تحقیقات کرتے ہوئے خاطےوں اور شر پسندوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے،مرحوم توصیف کے اہل خانہ کومعقول معاوضہ دیا جائے ،اور درگاہ کی وقف املاک پر کئے گئے نا جائز قبضوں اور غیر مجاز تعمیرات کو فوری طور پر ہٹاکر زمینات کو ٹرسٹ کے حوالے کےا جائے ۔اس موقع پر ضلع جمعیة علماءاحمد نگر سمیت دیگر مقامی تنظےموں نے بھی شر پسند وں کے خلاف کاروائی اور مر حوم توصیف کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ دلانے کے لئے کلکٹر و پولےس انتظامیہ کو میمورنڈم دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading