اجمیر، 26 اگست (یو این آئی) راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کو سوشل میڈیا پر دھمکی کے بعد درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کو سوشل میڈیا پر دھمکی کے بعد درگارہ تھانے میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درگاہ تھانہ انچارج رمیندر سنگھ ہاڑا نے بتایا کہ پٹھان کی جانب سے تحریری شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ گذشتہ دنوں ان کی جانب سے دفعہ370، تین طلاق، جماعتی، کشمیر اور دیگر مسائل پر میڈیا میں اپنی بات رکھنے سے خفا برادری کے لوگوں نے ہی انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے پانچ ملزموں سیف محمد، اقبال، صادق، عارف ناگوری اور شاہ رخ مرزا کے خلاف نامزد رپورٹ درج کروائی ہے۔
پولیس نے اس پر ملزموں کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 506، 379 میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش وہ خود کر رہے ہیں اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔