اتراکھنڈ میں پھنسے مہاراشٹر کے سیاحوں کو راحت نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے فوری اقدام سے این ڈی آر ایف نے بچائی جانیں

اتراکھنڈ میں پھنسے مہاراشٹر کے سیاحوں ک

و راحت
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے فوری اقدام سے این ڈی آر ایف نے بچائی جانیں

ممبئی (آفتاب شیخ)
اتراکھنڈ میں شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات کے سبب یمونوتری دھام کے جانکی چھٹی گاؤں میں پھنسے ہوئے مہاراشٹر کے تقریباً 150 سیاحوں کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ یہ امدادی کارروائی مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی فوری مداخلت اور اتراکھنڈ حکومت کے تعاون سے ممکن ہوسکی۔

اتراکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں ندیوں میں طغیانی آ گئی ہے اور کئی راستے زمین کھسکنے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔ اسی سبب 28 جون سے جانکی چھٹی گاؤں میں مہاراشٹر سے آئے ہوئے سیاح پھنس گئے تھے، جو واپس نہیں لوٹ سکے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالات نارمل ہونے میں کم از کم آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔

پھنسے ہوئے سیاحوں نے مہاراشٹر حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی، جس پر نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے فون پر رابطہ کیا اور ریاست کے سیاحوں کو بچانے کی اپیل کی۔ ان کی اپیل کے فوراً بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر روانہ کی گئی اور سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

امدادی کارروائی کے بعد کئی سیاحوں نے نائب وزیراعلیٰ شندے سے فون پر رابطہ کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے نہ صرف فوری ردعمل دیا بلکہ چند گھنٹوں میں ہمیں محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا۔

اس فوری اور مؤثر کارروائی سے ریاست کے عوام کو نہ صرف راحت ملی بلکہ انتظامیہ کی حساسیت کا بھی بھرپور مظاہرہ ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading