آگ میں گھرے خاندان کوبچانے والا سعودی نوجوان جسے سوشل میڈیا پر ’ہیرو‘ کادرجہ دیا گیا

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پرموجود خاندان کو اپنی جان پر کھیل کر بچایا۔ نوجوان کی اس جرات مندانہ کوشش کو سوشل میڈیا پر سراہتے ہوئے اسے ’ہیرو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی نوجوان آگ کے شعلوں میں گھرے اپنے خاندان کے افراد کو جن میں بچے بھی شامل ہیں کو دھوئیں سے باہر نکال رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے الیامی ہیرو نے کہا کہ ’آگ اس عمارت کی تیسری منزل پر لگی جس میں میں رہتا ہوں۔ اس وقت میں اپنے کام پر جانے کی تیاری کر رہا تھا جہاں میں دمام میں کنگ عبدالعزیز سی پورٹ پر بارڈر گارڈز کی ملازمت کرتا ہوں۔ جب میں نے آگ دیکھی تو میں عمارت میں داخل ہوا اور مکینوں کو دوسری منزل سے باہر نکالا۔

میں نے تیسری منزل پر جانے کی ویڈیو ریکارڈ کی تاکہ میرے خلاف کوئی کیس نہ بن جائے۔ مجھے پتا چلا کہ گھر کے اندر ایک خاتون اپنے چار بچوں سمیت موجود ہے‘‘۔

اس نے کہا کہ میں اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور میرے اردگرد موجود لوگوں نے مجھے سول ڈیفنس کے آنے تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔ اگرچہ میں دمہ کا شکار ہوں، میں گھر میں داخل ہوا، ماں اور اس کے بچوں کو بچایا، اور انہیں اپنی گاڑی میں لےگیا۔ عمارت میں لوگوں سے خالی ہونے کا یقین کرنے کے لیے واپس آیا پھر میں بے ہوش ہو گیا اور مجھے ہسپتال لے جایا گیا، سول ڈیفنس نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، میرے جسم کا دایا حصہ جھلس گیا اور گرنے سے دائیں ٹانگ، اور بائیں پاؤں میں موچ آگئی‘‘۔

اس نے مزید کہا کہ الحمد للہ، میرا علاج ہوا اور مجھے اس خاندان کے سربراہ کی طرف سے فون آیا جس نے ماں اور اس کے چار بچوں کی جان بچانے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading