نئی دہلی: حیدرآباد کے ایک کیمیکل گودام میں لگنے والی زبردست آگ میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ حیدرآباد کے نامپلی میں پیش آیا۔
آگ یہاں ایک چار منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا۔
بحفاظت نکالے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔وینکٹیشور راؤ، ڈی سی پی، سینٹرل زون، حیدرآباد کے مطابق، گراؤنڈ فلور پر واقع گودام میں ایک کار کی مرمت کا کام چل رہا تھا۔