آپ کا موبائل فون اس وائرس سے بند ہوجائے گا؟

نئی دہلی:ہندستان میں ہر پانچ میں سے ایک موبائل/ کمپیوٹر میل ویئر وائرس کا شکار ہے۔ یہ بات یو کے بیسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ مین سامنے آئی ہے۔ سائبر سکیورٹی کے اس سروے میں ہندستان 46 ویں نمبر پر رہا۔ اس میں چوتھائی سے بھی زیادہ انڈین موبائلس میل ویئر (وائرس) سے انفیکٹڈ پائے گئے۔ اس اسٹڈی میں کل جمع 60 ملکوں سے ملے ڈیٹا پر کام کیا گیا۔ اس ریسرچ کے اعدادو شمار ٹیلی کمیونکیشن یونین، سائبر سکیورٹی فرم کاسپریسی لیب میں تیار کئے گئے۔کیا ہے میل ویئر اور کیا کرتا ہے یہ: انٹرنیٹ کی دنیا میں میل ویئر (وائرس) سب سے بڑا خطرہ ہے۔ میل ویئر موبائل، کمپیوٹر یا دوسرے ڈیوائس میں گھس کر آپ کی ایکٹوٹی جانکاری میں سیندھ ماری کرتے ہیں۔گلوبل سائبر سکیورٹی کمپنی پالو آلٹو کی ریسرچ کے مطابق میل ویئر گوگل کروم میں سیط کیئے گئے یوزنیم(نام) ، پوس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی جانکاریاں ہیک کر سکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading