آندھراپردیش : 1500 کیلو وزنی مچھلی پکڑی گئی, ویڈیو دیکھیں

وجئے واڑہ: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے ماہی گیروں نے اتوار کے روز ریاست کے ساحل سمندر سے تقریباً 1500 وزنی دیووہیکل مچھلی پکڑی۔

ماہی گیر جو تین دن قبل شکار کیلئے سمندر میں گئے تھے، آج ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم میں گیلا کلاد ندی کے ساحل پر واپس آئے اور وہ اپنے ساتھ دیوہیکل مچھلی بھی لے کر آئے ہیں جسے مقامی افراد ٹیکوفش کہتے ہیں۔

ماہی گیروں کی جال میں یہ دیوہیکل مچھلی پھنس گئی جسے باہر نکالنے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑی جب ساحل پر اس بڑی مچھلی کو لایاگیا تب وہاں مقامی عوام کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

ہر کوئی اس دیوہیکل مچھلی کو دیکھنے کا دیوانہ تھا۔ کئی افراد نے اس مچھلی کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading