آفریدی کو خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا

لاہور ، 07 اکتوبر (یو این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خاتون سے فیشل کرانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانیوں کی جانب سے خاتون سے فیشل کرانے پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ دہری پالیسی رکھتے ہیں۔ ایک وقت تو وہ تھا کہ جب شاہد آفریدی نے میچ کی تقریب میں ایک خاتون سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔ان کی یہ ویڈیو آج بھی پیش کی جاتی ہے لیکن اب ان کی خاتون سے فیشل کرانے کی تصاویر نے آفریدی کی ’بےگناہی‘ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading