آفریدی کا غصہ آج بھی وہی ہےٗبلے باز کو گالی دی

شاہد آفریدی بھلے ہی عمر دراز ہوچکے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی الوداع کہہ چکے ہیں ، لیکن میدان پر ان کا غصہ اب بھی ویسا ہی ہے ۔ افغانستان پریمیئر لیگ میں پاکستان پینتھرس کی جانب سے کھیل رہے آفریدی نے اپنا آپا کھودیا اور ننگر ہار لیپرڈس کے بلے باز پر بھڑک گئے ۔ آفریدی نے بلے بازاینٹان ڈیواچچ کو آوٹ کرنے کے بعد انہیں گالی دی اور انگلی سے اشارہ کرکے پویلین جانے کیلئے کہا ۔دراصل آفریدی کو یہ غصہ بلے باز کو تین مرتبہ نئی زندگی ملنے کے بعد آیا ۔ آفریدی کے اوور میں بلے باز کا کیچ چھوٹا ، اس کے بعد وہ اگلی گیند پر اسٹمپ آوٹ ہونے سے بچے ۔ دراصل وکٹ کیپر محمد شہزاد نے بلے باز کی گلیاں اڑادی تھیں ، لیکن امپائر نے گیند کو نو بال قرار دیا ۔ اس کے بعد آفریدی نے بلے باز کو بولڈ کردیا ۔ وکٹ ملنے کے بعد آفریدی بھڑک گئے اور غصے میں بلے باز کو گالی تک دے ڈالی ۔ آفریدی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading