آسام: این آر سی کی قطعی فہرست، 19لاکھ افراد کے نام خارج

آسام: این آر سی کی قطعی فہرست، 19لاکھ افراد کے نام خارج

گوہاٹی: قومی شہری رجسٹر کی آج حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس فہرست میں سے 19,06,677افراد کے نام خارج ہیں۔ اس فہرست میں جملہ 3,11,21,004لوگوں کے نام شامل تھے۔چیف منسٹر آسام سربنداسونو وال نے عوام سے اپیل کی کہ جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہیں وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ ریاستی حکومت انہیں شہریت دلانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ این آر سی کی قطعی فہرست میں کسی کا نام شامل نہ ہونا کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ مرد یا خاتون بیرونی شہری بن گئے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ کسی کو بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading