آر ٹی آئی کارکن نےفڑنويس کے خلاف اہلیہ کے بینک کو مدد فراہم کرانے کی شکایت کی

ناگپور، 29 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں ناگپور کے ایک آر ٹی آئی کارکن نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنويس کے خلاف اپنی بیوی کے بینک کو فائدہ پہنچانے کی شکایت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) سے کی ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر دویندر فڑنويس کی اہلیہ امرتا فڑنويس ایک نجی ایکسز بینک میں بڑے عہدے پر فائز ہیں۔

کارکن محسن جبل پورے نے ای ڈی کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ حکومت نے محکمہ پولیس کو تنخواہ کے لئے اپنا بینک کھاتہ ایکسز بینک میں کھولنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے ایکسز بینک کو فائدہ ہوا جبکہ سرکاری ملکیت کے بینکوں کو نقصان ہوا کیونکہ پہلے پولیس محکمہ کا بینک کھاتہ سرکاری ملکیت والے بینکوں میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی پہلے داخل کی جاچکی ہے اور اس پر شاید 29 اگست کو سماعت ہو سکتی ہے۔ اس سے متعلق ہم نے چیف سکریٹری کو بھی خط لکھا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی 2017 کو اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ امرتافڑ نويس فی الحال ایکسز بینک میں ڈپٹی چیئرمین اور مغربی ہندوستان کی کارپوریٹ سربراہ بھی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading